?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی جس میں ملکی داخلی صورتحال، غلط معلومات (مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن) کے پھیلاؤ اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا، اس موقع پر شرکاء نے افواجِ پاکستان کی مادرِ وطن کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ ایسے آگاہی سیشنز کے ذریعے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا بہتر انداز میں تدارک ممکن ہے۔
شرکاء کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں پاکستان کا مستقبل قرار دیا، طلبہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے تمام سوالات کے مکمل دلائل کے ساتھ جوابات دیے گئے۔
نشست کے دوران اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے فوج کے ساتھ ساتھ ہر شہری کا کردار ناگزیر ہے جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔
شرکاء نے کہا کہ نوجوانوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے، اس آگاہی نشست نے پاکستان کے استحکام اور ترقی میں طلبہ کے کلیدی کردار کو نمایاں کیا اور فتنہ الخوارج کے حوالے سے بھی واضح معلومات فراہم کیں۔
مزید برآں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امدادی کوششوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت
ستمبر
عراق کے شہر دوہوک میں ترک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: آج صبح اتوار، 24 جولائی کوعراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع
جولائی
افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو
اکتوبر
مجھے آئل ریفائنریوں کی بدولت کینسر ہوا ہے: بائیڈن
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام کہا
جولائی
پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ
مارچ
صیہونی بستیوں میں حماس کے راکٹ حملے اور خطرے کے سائرن
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فوج کے
ستمبر
امریکی قانون سازوں نے سرکاری ڈیوائسز میں ’ڈیپ سیک‘ پر پابندی کا بل پیش کردیا
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی قانون سازوں نے چینی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)
فروری
یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
جولائی