?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مریضوں کےاسپتالوں میں داخلے بڑھے اس وقت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد اور انتہائی نگہداشت لیول بلند ترین ہے۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ پاکستان سمیت دنیا میں تیزی سے پھیلا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد اور انتہائی نگہداشت لیول بلند ترین ہے۔اسد عمر نے کہا کہ مہربانی کر کے ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔
واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 103 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 89 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 874 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 978 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 941 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاہور
جولائی
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی
نومبر
یمن پر حملے میں صیہونی حکومت کے چیلنجز
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی اور غزہ میں کشیدگی میں نسبتاً
دسمبر
لاہور: اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ
?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج
نومبر
شہید حاج قاسم سلیمانی پوری ملت اسلامیہ کے لیے ایک مرد تھے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے فلسطینی
جنوری
واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں،جولانی کریں گے امریکہ کا دورہ
?️ 3 نومبر 2025 واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی
نومبر
ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ
اکتوبر
چین نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا
?️ 23 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران
جون