?️
لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کردیا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پرکسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک کروڑ لائسنس بن چکے، روزانہ 30 ہزار کے قریب لائسنس بن رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں روزانہ 9 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں، جلد لائسنس بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کر دیا جائےگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ راوی پل کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، کوشش ہے کہ تمام جاری منصوبوں کو مکمل کرکے جائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ فروری میں راوی برج پر کام مکمل ہو جائے گا، اس علاقے کو اتنا ہی خوبصورت کرنا ہے جتنا گلبرگ کو کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرا کی منصوبوں کی بروقت تعمیر کے لیے ذمہ داریاں لگا دی گئی ہیں، ہم نے 100 سے زائد ہسپتالوں میں کام کیے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی نگران صوبائی وزیر تنخواہ نہیں لیتا، گاڑیوں اور فیول کا خرچہ بھی خود اٹھا رہے ہیں، میں حرام کھانے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں روزانہ 9 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں، جلد لائسنس بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کر دیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، کوشش ہے کہ تمام جاری منصوبوں کو مکمل کرکے جائیں۔


مشہور خبریں۔
کپاس کی پیداوار میں کمی سےمعیشت کو بڑا خطرہ لاحق، تھنک ٹینک نے الرٹ جاری کر دیا
?️ 29 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو کپاس کی پیداوار میں خطرناک حد
مارچ
امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے وزیر اعظم
ستمبر
نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلے سے روک دیا
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے
اکتوبر
شمالی غزہ میں صہیونیوں کے مجرمانہ منصوبے کا انکشاف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ
نومبر
صالح العروری کا قتل اور علاقائی جنگ کا امکان
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے ایک مضمون میں بیروت کے
جنوری
بھوک ہڑتال کے باوجود صہیونیوں نے فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے روکا
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوجی عدالت نے فلسطینی قیدی خضر عدنان کی
اپریل
سیلاب متاثرین کیلئے تمام امدادی اشیا ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
ستمبر
ہم دشمنوں کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں:یمنی عہدیدار
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ حکومت کے میڈیا امور کے سربراہ
مارچ