ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستانی دورے پر پہنچ گئے

?️

کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند ماہ دوبارہ مختصر نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے متعدد مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 24 فروری کو فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹس میں دوبارہ پاکستان آمد سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا، انہوں نے جو ویڈیو شیئر کی، اس میں بتایا گیا تھا کہ ذاکر نائیک 22 فروری کو جامعت الرشید دورے پر پہنچے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورے کے پہلے ہی روز کراچی میں واقع جامعت الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامات پر منتظمین کی تعریفیں بھی کیں۔

ذاکر نائیک نے یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کو سراہتے ہوئے اس کے لیے جدید ترین آلات عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ذاکر نائیک نے الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کرنے کے بعد دیگر مذہبی علما سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہوں نے تمام شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 25 فروری کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا دورہ بھی کیا۔

معروف مبلغ نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات بھی کی اور امیر جماعت اسلامی نے بھی ذاکر نائیک سے ملاقات کی تصویر فیس بک پر شیئر کی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ذاکر نائیک کتنے روز کے نجی دورے پر پاکستان آئے ہیں، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مبلغ ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

اگرچہ ذاکر نائیک کا چار ماہ میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے، تاہم ان کا 2025 کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

اس سے قبل ذاکر نائیک ستمبر 2024 کے اختتام پر سرکاری دورے پر پاکستان آئے تھے اور اکتوبر کے وسط تک وہ ملک میں موجود رہے تھے اور انہوں نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے متعدد مقامات پر عوامی تقریبات سے بھی خطاب کیا تھا۔

ذاکر نائیک 2024 میں تقریبا 25 سال بعد پاکستان آئے تھے، اس سے قبل وہ 1990 میں مختصر دورے پر بھی پاکستان پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے چار ماہ بعد دوبارہ پاکستان کا دورہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ایک یہودی ادارہ: اسرائیل نے ایران کے 574 میزائلوں میں سے صرف 201 کو روکا

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک کے ایک تجزیے سے پتہ چلتا ہے

حکومت کا نجی شعبے سے تجارتی نقل و حمل کیلئے ’گوادر پورٹ‘ استعمال کرنے پر زور

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجی شعبے کو سامان کی

قومی اسمبلی میں سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد کی منظوری

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حریت پسند رہنما سید علی

غزہ کی تعمیرنو پر کتنی لاگت آئے گی؛ عالمی رپورٹ

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ

غزہ موسم سرما میں؛ زمینی رپورٹ، تباہی کی شدت اور عوام کی فوری ضروریات  

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے اس جنگ زدہ علاقے کی

کیا اسرائیل ایران کے خلاف فوری اور وسیع ردعمل کرے گا؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے

اسرائیل کی درخواست پر ترکی نے حماس کے اہم شخصیات کو بے دخل کردیا: عبرانی میڈیا

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے گلوبز اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر

آرمینیا میں روس نواز میئر کی گرفتاری؛ "کرپشن سکینڈل” یا "سیاسی تصفیہ”؟

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:  گیومری  کے میئر "ورتن گھوکاسیان” کو "رشوت وصول کرنے” کے معاملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے