?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں ہوگی۔
ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے، دونوں ممالک کئی علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے آزادکشمیرمیں اسکول کھولنے پر بات ہوئی ہے، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، جن کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جارہے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطح کے تبادلے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا مظہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے اور مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، نائب وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور پاک ترک دفاعی کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ ستمبر میں متوقع ہے۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسحٰق ڈار کی بھرپور میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات قائم ہیں، جنہیں ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور اب آئل اور گیس کے شعبوں میں بھی اشتراک بڑھایا جا رہا ہے، ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات متوقع ہے۔
نیوز کانفرنس کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا اور تمام شعبوں میں ادارہ جاتی بنیادوں پر تعاون کو وسعت دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم سے
اگست
سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے
فروری
صیہونی فلسطینیوں کے گھروں کو فوجی کیمپوں بدل رہے ہیں
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اپنی نئی پالیسی کے مطابق فلسطینی علاقوں میں اپنا
فروری
عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق
دسمبر
عمران خان نے وزراء کے بیرون ملک سفر پر روک لگا دی
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے
نومبر
نسل پرست اسرائیل کی خدمت میں مغربی ٹیکنالوجی کمپنیاں
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مغربی کمپنیوں کی غیر قانونی سرمایہ کاری
اکتوبر
جو سیکشن لگائے گئے، سزا سنائی گئی اس سے شاہ محمود قریشی کا تعلق ہی نہیں، عدالت
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
غزہ کا سیاسی حل تلاش کیا ہے ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کو مغربی امداد میں اضافے اور غزہ کی
اکتوبر