چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  چین کےساتھ ہمارے70سال برادرانہ تعلقات ہیں، چین کےساتھ تعلقات مزیدمضبوط ہوئےہیں ، پاکستان چین کےساتھ کھڑارہاہے،ہم دونوں ہمسایہ ہیں، بہت سےچینی شہریوں نے شاہراہ قراقرم کےتعمیرکےدوران جانوں کی قربانی دی اور چین مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑارہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں ، پاکستان اورچین کےعوام کےدرمیان گہرےتعلقات ہیں، میں نےکوئی بھی اولمپکس نہیں دیکھے میں انہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔

سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ چین میں سرمائی اولمپکس کاانعقادقابل ستائش ہے، یہ پہلےاولمپکس ہوں گے ، جومیں دیکھوں گا، چاہتاہوں کہ چین کی بھی کرکٹ ٹیم ہوں اوروہ اس کھیل میں نام بنائے اور خواہش ہےکہ چین کےکھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اورکےپی میں کئی علاقےاسکینگ کےلیے بہت اچھےہیں، کوشش ہےکہ گلگت بلتستان میں اسکینگ کوفروغ دیں، ہم چاہتےہیں کہ اسکینگ سےمتعلق زیادہ روابط کریں۔

سی پیک سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اورچین کوبہت قریب کیاہے، تاریخ میں اتنے زیادہ افرادکوکبھی غربت سےنہیں نکالاگیا، چین میں ایک مجموعی ترقی ہے،ساری آبادی ایک ساتھ ترقی کرتی ہے، چین ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو ترقی کرنا چاہتےہیں۔

چین میں ترقی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں ایک تبدیلی آئی ہے، ایک توانہوں نےاپنےلوگوں کوغربت سےنکالا، چین میں چندسالوں میں کھیلوں میں بھی بہت ترقی کی ہے، اس کامطلب ہے کہ چین میں جسمانی فٹنس پربہت توجہ دی جاتی ہے جبکہ چین نےاپنی معیشت پرتوجہ دی ترقی کے ساتھ پیسہ صرف چند لوگوں کے پاس نہیں گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی معیشت پرخاص توجہ کررہےہیں تاکہ اپنےلوگوں کوغربت سےنکالیں، بدقسمتی سےہمارےہاں ماضی میں معیشت بہترکرنےپرتوجہ نہیں دی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک مرحلےمیں داخل ہورہاہے ، دوسرےمرحلےمیں زراعت اورصنعت پرتوجہ دی جارہی ہے ، آئی ٹی وہ شعبہ ہےجس میں مستقبل ہےچین نےاس میں بھی بہت ترقی کی ہے، پائیدارترقی کے خواہش مندچین کےماڈل سے سیکھ سکتے ہیں۔

انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عمران نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرسےمتعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی ، مغرب میں کشمیرسےمتعلق ایک خاص خاموشی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزی ہورہی ہے، ہمارے لیے مغرب کی طرف سےخاموشی بہت تشویشناک ہے۔

افغانستان کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان 40سال بہت مشکل میں رہاہے،اسےمیدان جنگ بنادیاگیا، اس وقت افغانستان میں امن قائم کرنےکی ضرورت ہے، مغربی طاقتیں بغیرکسی حل کےافغانستان کوایسےہی نہیں چھوڑسکتیں، ایساکرنے سے افغانستان میں خانہ جنگی اور انتشار پھیلا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ 4کروڑافغان شہریوں کےلیےایک بحران پیداہوسکتاہے، عالمی کمیونٹی کوافغان شہریوں سےمتعلق انسانی بحران کااحساس کرناچاہیے ، افغان عوام کوعالمی برادری کی جانب سےجلدازجلدامدادکی ضرورت ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کی پہلی بار افریقی شیر مشق میں شرکت

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے پہلی بار مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر”

عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل

?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام

اسرائیلی حملہ میں صہیونی قیدیوں کا ایک محافظ ہلاک

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ

مغربی کنارے کے کیمپوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی خطرناک جہتیں

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: تین روز قبل صیہونی حکومت نے شمالی مغربی کنارے کے

 غزہ کی جنگ کو روکنے کا راہ حل

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی

امریکی کانگریس کے 24 نمائندے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ، وجہ؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے امریکی ایوان نمائندگان کے 24 رکنی وفد کے

افغان خاندانوں کے قرضوں میں گزشتہ 4 سالوں میں 6 گنا اضافہ: اوچا

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے OCHA دفتر نے بدھ کو ایک

اسٹیٹ بینک مالی منصوبوں اور مالی اقدامات کو بند کرے گا

?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) حکومت کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے