🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اربوں ڈالرز کے سی پیک منصوبے کا تحفہ دینے والے چین نے اب مزید اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا تحفہ دینے کی خوشخبری سنائی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی پاکستان کے ساحلی اور سی پیک کیلئے اہم ترین شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی مزید سرمایہ کاری کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
اس حوالے سے پاکستانی بورڈ آف انوسیٹمنٹ کی سیکرٹری فرینہ مظہر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنیاں ساحلی شہر گوادر کی پیٹروکیمکل انڈسٹری میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شہر گوادر چین پاکستان اقتصاری راہداری یعنی سی پیک کے لیے قلب کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شہر کی ترقی کیلئے سال 2013 سے کام جاری ہے۔ فرینہ مظہر کے مطابق چینی کمپنیاں گوادر کے پیٹروکیمکل شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی، س حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ توانائی کے شعبہ سے وابستہ مختلف چینی کمپنیوں نے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
چینی کمپنیاں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے مشترکہ طور پر 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی خواہاں 2 چینی کمپنیوں کا نام سامنے آیا ہے، ایک کمپنی کا نام چائنا پٹرولیم پائپ لائن اینجینئرنگ کمپنی جبکہ دوسری کمپنی کا نام چائنا ژن ہوا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چینی کمپنیوں نے پیش کش کی ہے کہ 15 ارب ڈالرز کی لاگت سے 4 سال کے عرصے کے دوران آئل ریفائنری کی تعمیر ممکن ہے۔
مشہور خبریں۔
مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ کے لئے ہسپتال منتقل
🗓️ 26 ستمبر 2021پشاور ( سچ خبریں ) خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ سے
ستمبر
یمن کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیل میں اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 10 ٹی وی کے اعتراف کے مطابق
جنوری
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سےنیچے آگئی
🗓️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
ستمبر
یوکرین کو کب تک مکمل شکست ہو جائے گی؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف رہنے والے سابق امریکی انٹیلی جنس
جولائی
پنجاب بھر کی جیلوں میں تحریک انصاف کی صرف 7 خواتین قید ہیں، آئی جی جیل خانہ جات
🗓️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں جیل حکام نے 9 مئی کے فسادات
مئی
عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم
جون
امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال
🗓️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی
جون
ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم
🗓️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) منظور پشتین کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اور
دسمبر