?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔ چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کرنور خان ایئربیس پہنچ گیا، خصوصی طیارہ ارومچی سے سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لے کر پاکستان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔
چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔خیال رہے کہ یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو ستاون مریض انتقال کر گئے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔
مشہور خبریں۔
مغرب تیزی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری میں
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اعلان کیا کہ مغرب
جولائی
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
ملک میں تمام امتحان منسوخ کر دئے:وزیر تعلیم
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان
اپریل
یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے
اگست
لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
?️ 2 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک
مئی
اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار
ستمبر
انسٹاگرام کی ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپ متعارف
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘
جنوری
آپ ولی عہد سے ملنے آرہے ہیں!؛ بائیڈن کے ریمارکس پر عربی ردعمل
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس جس میں انہوں نے کہا کہ
جون