?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر چین سے اسلام آباد پہنچ گئی اس طرح سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک اور کھیپ چین نے پاکستان کے لئے بھیجی ہے۔ پاکستان میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ، این سی او سی کے مطابق ملک کے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانا ہے۔
اس حوالے سے این سی او سی نے بتایا ہے کہ رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی 11 ملین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی، جس میں سائینو ویک، کین سائینو اور سائینو فارم ویکسین شامل ہے۔این سی او سی کے مطابق آج کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پی آئی اے کے جہاز کے ذریعے چین سے اسلام آباد لائی گئی ہے جس میں دس لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت ویکسین کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔این سی او سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کے تمام شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوائیں کیونکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسی نیشن ہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں ویکسین کے انتظام اور ترسیل کے لیے جامع حکمت عملی اور اقدامات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے آئی پی پیز کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مسترد کر دیے
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)
جنوری
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ آغاز ہوگیا
?️ 4 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کا کویت آپریشن
اکتوبر
آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
مارچ
وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ
مارچ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
اپریل
پاکستان کی برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے TASS نیوز
نومبر
جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چینی کورونا ویکسین سائنو ویک کی بھاری کھیپ
جولائی