چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی

چینی ویکسین کے حوالے سے محققین کی اہم تحقیق

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی، چین سے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچیں گی، پاکستان نے یہ ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں، رواں ماہ چینی کین سائنو ویکسین کے خام مال کی کھیپ بھی پاکستان کوملے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیارہے، چین سے 20لاکھ کورونا ویک ڈوز آج اسلام آباد لائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 20 لاکھ سائنو ویک ڈوز چینی کمپنی سےخریدی ہیں، رواں ماہ کوروناویکسین کی تقریبا ڈیڑھ کروڑڈوز پاکستان پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ 65 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزپاکستان لائی جاچکی ہیں، جس میں چین سے 20 لاکھ سائنو فارم ، 20لاکھ سائینوویک ڈوزلائی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کوویکس پاکستان کو رواں ماہ 25 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

جبکہ رواں ماہ چینی کین سائنو ویکسین کے خام مال کی کھیپ ملے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خریدی ایک لاکھ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ رواں ماہ پہنچے گی جبکہ رواں ماہ ہی پاکستان کو کوویکس سے آسٹرازنیکا کی دوسری کھیپ ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حکام نے عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کر دیا ہے اور عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کارروائی پر نیتن یاہو کے دفتر کا ردعمل

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ

شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمے سے کیوں بری ہو گئے؟

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف

شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا

?️ 3 جون 2022گوارد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار

مشکل صورتحال ہے، احتیاط سے چلنا ہوگا‘ جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سماعت جاری

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ

جنگ کے بعد یوکرین ہو گا تو نیٹو میں شامل کریں گے نا

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے ساتھ جنگ ​​کے بعد سے اب تک ڈیڑھ

عرب لیگ کے دہشت گرد گروہوں سے حزب اللہ کی دستبرداری کا پیغام کیا ہے؟

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عرب لیگ جس  نے 11 مارچ 2016 کو انتہا پسندی،

خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کو لگا بڑا دھچکا

?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں)ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب میں پر تشدد واقعات ہوئے جس

ہم سیرت نبی ﷺ بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے