?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک (آئی سی بی سی) سے 50 کروڑ موصول ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اکاؤنٹ میں چینی بینک آئی سی بی سی سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کےلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور جلد ہی یہ فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی جو پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک کو ادا کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے 4 مارچ کو بتایا تھا کہ چین کے آئی سی بی سی نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے رول اوور کی منظوری دے دی اور 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم 3 اقساط میں ملے گی، جس کی 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو چکی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 فروری کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے تھے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا تھا کہ الحمداللہ، چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔
انہوں نے 22 فروری کو بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک کے بورڈ نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی قومی ذخائر 9.85 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ نے بتایا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ سے بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک نے مزید بتایا تھا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں اور یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آر
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے
اکتوبر
کینیڈا میں بڑے پیمانے پر بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ جاری
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا نے بریٹش کولمبیا کے علاقہ میں مقامی کینیڈا کے بچوں
جولائی
"النکبة” کی تاریخی حیثیت کیا ہے ؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: "گینگ شوانگ” چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے
مئی
تمام صورتحال مانیٹر کررہے، دیگر اضلاع کو بھی الرٹ جاری کردیا۔ علی امین گنڈاپور
?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی
اگست
غزہ کی سرنگیں صیہونیوں کا قبرستان کیوں بنیں گی؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قابض حکومت کی زمینی جارحیت شروع
نومبر
یوکرینی صدر امریکہ کے دورے میں سب سے پہلے کہاں جائیں گے؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اپنے دورہ امریکہ کا آغاز
ستمبر
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پانی ذخیرہ کرنے کا کام شروع کر دیا
?️ 6 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی