🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں اپنے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا خصوصی دورہ کیا، منگل کو چینی وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، بدھ کے روز پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی، سہ فریقی اجلاس میں افغان مہاجرین، علاقائی صورتحال اور تجارت پر بات کی،19 اپریل کو دورہ کابل کے دوران کیے گئے معاہدوں پر پاکستان میں عملدرآمد ہوچکا ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے اوپر بڑا الزام ہے کہ ہم فیصلے کرتے ہیں مگر عملدرآمد میں تاخیر ہوجاتی ہے، کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی کے ساتھ جو معاہدے کئے اس پر عمل درآمد کرایا، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 مئی 1951 میں پاکستان چین دوستی کا آغاز ہوا، پاک چین دوستی کو دنیا بڑی قدر سے دیکھتی ہے، پاک چائنہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا، چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، چینی وزیر خارجہ نے جلد پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، 23 اپریل سے 10 مئی تک تقریباً 60 ممالک کے ساتھ رابطے میں رہا، ہمسایہ ممالک کا بیانہ بننے نہیں دیا، ان کا جھوٹ دنیا پر آشکار کیا، ہمسایہ ملک نے ایف 16 طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ہم نے بھارت کو کہا کہ ہم آپ کی طرح ڈرپوک نہیں، ہم جب حملہ کریں گے تو بتاکر کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا موقف مکمل طور پر ناکام ہوا ہم نے جو کیا صرف اپنے دفاع میں کیا جنگ بندی مرحلہ وار طریقے سے کامیابی سے جاری ہے، بھارت کا بیانہ پلوامہ کے بعد بنا تھا مگر اس بار ہم نے ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر ہم نے آزاد تحقیقات کی آفر کی، 18-2017 میں پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، ہمارے اندرونی معاملات کی وجہ سے دہشت گردی واپس آگئی، وزیر خارجہ نے سابق ڈی جی آئی فیض حمید کے دورہ کابل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم شخصیت کابل چائے پینے گئی تھی، ہماری پوری کوشش ہے کہ دہشت گردی ختم ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سہ فریقی اجلاس میں اتفاق کیا کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ پر چین کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پہلی حکومت میں پاک افغان ریل ٹرانزٹ پر کام کیا گیا تھا، پاک افغان ٹرانزٹ میں ہم نے ازبکستان کو بھی شامل کیا تھا، پاک افغان ٹرانزٹ پر چین کے ساتھ بات ہوئی اور وہ اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان، ازبکستان اور افغانستان میں ریل ٹرانزٹ پروجیکٹ فائنلائز ہو جائے گا، ون بیلٹ روڈ منصوبے کو بھی افغانستان تک لے جانے کی بات ہوگئی، پشاور ٹو کابل ہائی وے پروجیکٹ پر بھی بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر چین پشاور سے کابل تک ہائی وے پروجیکٹ کو بناتا ہے تو سینٹرل ایشیا کو رسائی آسان ہوگی، اس صورت میں گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، کل جو خضدار میں ہوا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، ان شا اللہ جلد ہی دہشت گردوں کا خطے سے صفایا ہوگا، ان دہشت گردوں کے دن اب گنے جاچکے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کو نہیں بدل سکتے، چین میں سفارتی تعلقات سمیت تجارت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی، ہم نے کہہ دیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان مہاجرین کو ہم ون ڈاکیومنٹ پر لیکر آرہے ہیں، افغان مہاجرین کو پاکستان آنے کے لیے ایک سال کا ملٹی پل ویزا دیا جائے گا، جس کی فیس 100 ڈالر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چین کے پاکستان میں گہرے مفادات ہیں، چین بھی چاہتا ہے کہ پاکستان سمیت خطے سے دہشت گردی ختم ہو، پاکستان، چین اور افغانستان نے بھی اتفاق کیا کہ تینوں ملکوں نے دہشتگردی کو پنپنے نہیں دینا، خواہ وہ کوئی سا بھی گروپ ہو، تینوں ملکوں میں دہشتگردی کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈٖار نے کہا کہ چین ایشین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک کی طرز پر اہم ایک بہت بڑا اقدام کرنے جارہا ہے، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن بنائی جارہی ہے، جس کا مرکز ہانگ کانگ میں ہوگا، 30 مئی کو دستاویزات پر دستخط ہونے جارہے ہیں، تاہم ہم نے یہ تاریخ ایک دو دن آگے بڑھانے کا کہا ہے، جو تاریخ طے ہوگی، اس پر خطے کے لیے یہ اہم اقدام اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک ٹو کو افغانستان توسیع دی جائے گی، کراچی-حیدرآباد اور سکھر تک موٹروے بنائی جائے گی، پھر پشاور سے کابل تک ایک ہائی وے بنے گی، اس طرح تجارتی راہداری کو ازبکستان کے ذریعے وسطی ایشیا تک رسائی حاصل ہوجائے گی، اور گوادر پورٹ صحیح معنوں میں فعال ہوجائے گی، خطے میں دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعاون اور روابط بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کوئی عالمی سطح کی تنظیم اگر ناکام ہوئی ہے تو وہ سارک ہے، یہ صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی، بھارت کی ہٹ دھرمی اور اجارہ داری کی کوشش کی وجہ سے اس ادارے کو ناکامی کا سامنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر سارک ممالک کو بھی ہم روڈ اینڈ بیلٹ انیشی ایٹو (آر بی آئی) سے جوڑ دیں تو ایک مضبوط بلاک بن سکتا ہے، یہ مسنگ لنک اگر جڑ گیا، کراچی سے پشاور تک ہم ریلوے لائن اپ گریڈ کر دیں، اور سینٹرل ایشیا کو گوادر پورٹ کے ذریعے پوری دنیا کیساتھ تجارت کے لیے جوڑ دیں تو پاکستان سمیت پورا خطہ ترقی کی نئی منازل طے کر سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ
🗓️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں
اگست
وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے: گورنر پنجاب
🗓️ 30 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم
جولائی
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان
مئی
خیبرپختونخوا کی حالت ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے، علی امین گنڈاپور
🗓️ 3 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے
دسمبر
یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی حالت
🗓️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:امریکہ کا خیال تھا کہ حملہ آور سعودی اتحاد مأرب میں
مارچ
کراچی:گورنرسندھ و وزیراعلی سمیت دیگر اراکین کی قائداعظم کے مزار پرحاضری
🗓️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی
مارچ
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
🗓️ 9 مارچ 2021گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف
مارچ
ایران کو امریکہ کے انتباہی پیغام کی ان کہی کہانی
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: کرمان میں دہشت گردانہ حملے سے قبل ایران کو امریکی
فروری