🗓️
بیجنگ(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین کافی کامیاب رہا ہے، وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں فراہم سہولتوں سےآگاہ کررہےہیں، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، وزیراعظم کےدورےسے سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران خان سےملاقاتیں جاری ہیں، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں فراہم سہولتوں سےآگاہ کررہےہیں جبکہ وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا وزیراعظم کےدورےسےچینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔گذشتہ روز بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت فائبرآپٹک،نیٹ ورکنگ،ہاؤسنگ ،ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی
اکتوبر
اسرائیل کو شکست تسلیم کر کے جنگ ختم کرنی چاہیے: بائیڈن
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن
دسمبر
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک
اکتوبر
کبھی کھیلنے کیلئے 9 مئی مل جاتا ہے، اب شیخ مجیب سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ مل گئی، سابق صدر
🗓️ 1 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک
جون
رفح پر حملے کے منصوبے کے بارے میں صیہونی سیاسی حلقوں کا اظہار خیال
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کے
اپریل
جام کمال کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان
🗓️ 13 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم بیان دیتے ہوئے
اکتوبر
جسٹس مظاہرکے خلاف ریفرنس: جسٹس اعجاز الاحسن کی جوڈیشل کونسل کارروائی میں شمولیت چیلنج
🗓️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے
دسمبر