چینی دوا ساز کمپنیوں کا پاکستان کے ساتھ اہم معاہدہ

🗓️

کراچی (سچ خبریں)کورنا وائرس کی بڑھتی لہر کو دیکھتے ہوئے ایک مقامی کمپنی نے چین کی دوا ساز کمپنی سے پاکستان میں کوڈ ویکسین بنانے کا معاہدہ کیا ہے  ایم/ایس سرلے کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں یہ بات سامنے آئی جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے چینی کمپنی لائیوزون مفارم انک کے ساتھ نوول کورونا وائرس ویکسین (وی-01) بنانے کا معاہدہ کیا ہے۔

خط سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ویکسین اپنے ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے اور اس کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں، کمپنی نے امید ظاہر کی کہ یہ عالمی وباکے خلاف مجموعی اقدامات میں اہم اضافہ ہوگی۔

خط میں کہا گیا کہ ‘ری کمبینینٹ نوول کووِڈ 19 ویکسین (وی-01) لائیوزون نے تیار کی ہے جس کے کلینیکل ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں’۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تیسرے مرحلے کی کلینکل تحقیق میں متعدد ممالک میں 20ہزار سے زائد سبجیکٹس شامل ہیں جس کا مقصد وی-01 پروگرام کی افادیت، تحفظ اور قوت مدافعت ابھارنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی کووِڈ ویکسین منصوبوں میں سے وی-01 میں بہت سے ممکنہ فوائد ہیں مثلاً مضبوط سیفٹی پروفائل، جاندار شے میں اعلیٰ غیر جانبدار اینٹی باڈی کی طاقت، طویل پائیداری اور مینوفیکچرنگ بڑھانے میں آسانی شامل ہے۔

سیئرلے پر اعتماد ہے کہ موجودہ عالمی وبا کے دور میں متعلقہ حکام فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں گے اور تیزی سے منطوری کی معاونت کریں گے تا کہ تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائلز پاکستان میں کیے جاسکیں۔

مالیاتی منڈی اور طبی ماہرین کا خیال ہے صحت کے بڑھتے ہوئے بحران اور کورونا وائرس کی ایک بعد ایک نئی لہر کے دوران بہتر علاج کی ضرورت دوا ساز کمپنیوں کے لیے کاروباری فوائد حاصل کرنے کا موقع بن کر ابھری ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے اب تک ملک میں استعمال کے لیے 4 ویکسینز کو منظوری دی ہے جس میں کین سینوفام اور کین سینو، اسپٹکنک وی ار آسٹرازینیکا شامل ہیں۔

ادویہ سازی کی صنعت کے ایک عہدیدار کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ‘یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی دوا ساز کمپنی کسی منظورہ شدہ ویکسین کی تیاری کا اجازمہ نامہ لائے گی۔

مشہور خبریں۔

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

🗓️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن

قابضین کو جواب دینے کے لیے ہمارا پروگرام طے شدہ ہے: فلسطینی مزاحمتی تحریک

🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید

سعودی کارکن تل ابیب کے ساتھ فوجی مشق میں سعودی شرکت پر ناراض

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: خلیج فارس میں اسرائیلی حکومت کی بحریہ کے ساتھ امریکی زیرقیادت

حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی

🗓️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537

امریکہ اور یو اے ای کے تعلقات میں درار

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں بائیڈن کی

مشرقی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:  عراقی فوج کے جنگجوؤں نے سنیچر کی شام کے وقت

یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے

2023 میں مسجد الاقصیٰ مقبوضہ فلسطین میں تنازعات کا مرکز

🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:2022 کی صورتحال اور صیہونی حکومت کی فاشسٹ کابینہ نے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے