?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں چینی برآمد کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔میڈیا کے مطابق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویرحسین اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے، جب کہ شوگرایڈوائزری بورڈ چینی کے مجموعی ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چینی برآمد کرنے کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی تھی کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پرغور کیا جائے، برآمد پر غور کرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے دو اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمد کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شوگر ملزمالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملزمالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کرنے کے لیے اجازت مانگی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں کسے شکست ہوئی ہے؟ امریکی نیوز ایجنسی
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں زور دیا ہے
جنوری
شہید نصراللہ؛ اسلام کا مساوی کردار
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی
فروری
محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی ڈینگی پھیلنے کی اصلی وجہ
?️ 9 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی وجہ سے دو سالوں سے ڈینگی پر
اکتوبر
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ
اپریل
نئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاک فضائیہ کے پہلے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان
مارچ
یمن کے بارے میں امریکی اور سعودی حکام کا تبادلہ خیال
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ نے ریاض
جون
وزیراعظم عمران سے قومی کے اراکین کی ملاقاتیں
?️ 15 مارچ 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے
مارچ
حالیہ ناکامیوں کے بعد یوکرین کی فوجی کمان میں تبدیلیاں
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: دی ڈے سائٹ کے مطابق، متعدد فوجی شکستوں کے بعد،
مارچ