?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا۔جسٹس گلزار احمد ججر کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔انہوں نے ذاتی سامان کی منتقلی گذشتہ ہفتے ہی شروع کر دی تھی، چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں یکم فروری 2022 کو فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس یکم فروری کو ہوگا ،فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان ،اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران اور سنیئر وکلاء شریک ہوں گے ۔چیف جسٹس گلزار احمد ، اٹارنی جنرل ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور صدر سپریم کورٹ بار فل کورٹ ریفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے، چیف جسٹس گلزار قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائی کورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے،،2 اگست 2002 کو بطور سندھ ہائی کورٹ جج حلف اٹھایا اور 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے،جسٹس گلزار نے 21 دسمبر 2019 کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایا ، چیف جسٹس گلزار احمد کی مدت ملازمت یکم فروری 2022 ء کو ختم ہو رہی ہے اور وہ اسی روز ریٹائر ڈ ہو جائیں گے،جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی۔
صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے موثر ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد، یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا قبائلی علاقوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر غور
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو تجویز
مئی
تل ابیب کی آنکارا کے لیے سرخ لکیر
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک
اپریل
جدید فضائی دفاعی نظام کو چند دنوں میں کیف روانہ
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: کیف کے غیر متوقع دورے میں جرمن وزیر دفاع
اکتوبر
حماس نے قتل عام کو روکنے کے عنوان سے ریلی نکالنے کا مطالبہ کیا
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے
نومبر
تل ابیب کا فلسطینی قیدیوں کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے ایک
ستمبر
صہیونی ریاست کی بگڑتی حالت؛ صہیونی اپوزیشن لیڈر کی زبانی
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے
ستمبر
سائفر کیس ،عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کا
اکتوبر
نیو یارک پولیس کا 9 سالہ بچی کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے شہر نیویارک کے روچسٹر علاقہ کی پولیس نے ایک
فروری