چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا۔ اعظم نذیر تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے 27ویں ترمیم کے خدوخال سامنے رکھ دیے تھے، چیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا، آئینی عدالت اور سپریم کورٹ سے جو جج سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان کہلائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ اچکزئی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ، آئینی عدالت میں تمام صوبوں سے برابرکی نمائندگی ہونا بڑی کامیابی ہے ، ہم نے دیکھا کیسے عدالتوں نے سوموٹو لے کر وزیراعظم اور وزرا کی توہین کی، اب کوئی سوموٹو نہیں ہوگا ، کوئی جج از خود نوٹس نہیں لے سکے گا۔

اپوزیشن ارکان کے شور شرابے میں قومی اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا 27 ویں ترمیم میں بھی اپوزیشن کا ان پٹ آتا تو آئین زیادہ مضبوط ہوتا ، اپوزیشن کا کام صرف اپنے لیڈر کے لیے رونا دھونا نہیں، اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ حکومت کو جوابدہ بنائے ، کسی قانون سازی کی مضبوطی اکثریت سے نہیں اتفاق رائے سے ظاہر ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا غزہ میں صیہونی سیاسی لیڈروں کے طے کردہ اہداف پر عمل ہو سکتا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کی زبانی

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں زمینی جنگ میں صیہونی حکومت کی فوج کی

نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق

?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی

ہمارا اسرائیل کے ساتھ تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے: الجولانی

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی نئی سیاسی انتظامیہ کے سربراہ جولانی کے نام

تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل بھرگیا

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب

ابھی بھی کورونا وائرس کا خطرہ باقی ہے:اسد عمر

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او

11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست دیدی

?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی

پاکستان میں  اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور

ایسا صدر میں جس کی پارلیمنٹ میں بھی نہیں چلتی

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: کانگریس کے ریپبلکن ارکان یوکرین کے بارے میں بائیڈن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے