🗓️
کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے قبل بھی چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے اسے اب تک نہ گرائے جانے پر اظہارِ برہمی کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ کب تک عمارت کو گرانے کا عمل مکمل ہوگا؟ اس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ کوئی ٹائم نہیں دے سکتے ہیں، 200 لوگ کام کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ یہ بلڈنگ نیچے سے گرانے کا کیا طریقہ ہوتا ہے، کھڑکیاں، دروازے وغیرہ گرائیں گے، 400 لوگوں کو لگائیں اور عمارت گرائیں۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ نسلہ ٹاور کی عمارت ایک ہفتے میں گرا کہ رپورٹ پیش کریں۔دورانِ سماعت حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے کہا کہ سرسندھ حکومت کو معاوضے کا آرڈر کردیں۔چیف جسٹس نے حافظ نعیم الرحمان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا دلچسپی ہے اس عمارت میں، یہاں کوئی سیاست نہیں چلےگی۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ نے سنا نہیں مائی لارڈ نے کیا کہا ہے، کورٹ روم میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیابات کررہے ہیں آپ، ابھی آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے، آپ کورٹ روم سے چلے جائیں۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم
🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مئی
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے
🗓️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
ستمبر
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 19 جولائی 2021ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی
جولائی
برطانوی وزیراعظم کی مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو
🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے صدر مسعود
اگست
لاہور ہائی کورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر
🗓️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور
جولائی
امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا: صدر مملکت
🗓️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن
فروری
ملک میں مہنگائی کی تفصیلات سامنے آگئی
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
النقب جیل پر صیہونیوں کا حملہ
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل
مارچ