اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے دورے کے لیے 8جنوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس صاحبزادہ حامد رضا کی صدرات میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کے سیکریٹری اور دیگر اداروں کے حکام موجود تھے۔
حامد رضا نے کہا کہ 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، عامر ڈوگر اور ڈاکٹرامجد نے بھی کمیٹی کے دورے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
نیشنل کمیشن فارچائلڈ رائٹس چئیرپرسن عائشہ رضا فاروق نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ قوانین کی صوبائی سطح پر بھی آگاہی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، چائلڈ لیبر بل بھی متعارف کرا رہے ہیں جبکہ برتھ رجسٹریشن ریٹ کوبہتربنانے کے اقدامات کررہے ہیں اور چائلڈ آن لائن پروٹیکشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
چیرمین کمیٹی نے کہا کہ بچوں کی اکثریت والدین اوراساتذہ سے اپنے مسائل کو ڈسکس نہیں کرپاتی ،ہمارا تعلیم کا نجی شعبہ بچوں کی اخلاقی تربیت نہیں کررہا،نجی اداروں میں آئس کے نشہ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، بہت سی ایسی چیزیں جو ہماری ثقافت کے متضاد ہیں، نجی شعبے کے اساتذہ کے لیے تربیت کا اہتمام کرناچاہیے، اساتذہ کی تربیت کو ضروری بنا کرچیک اینڈ بیلنس کیوں نہیں رکھا جا سکتا؟