?️
راولپنڈی(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عمان کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عمان کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق موسکر المرتفع کیمپ پہنچنےپرجنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے اومان کےنائب وزیراعظم سید شہاب بن طارق سمیت اومان کے اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کے دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور عمان نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان برادر اسلامی ممالک ہیں جو دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے میں مصروف ہیں، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی قیادت نے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب سے آٹھواں امدادی جہاز غزہ روانہ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: بن سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ الربیعہ نے جدہ بندرگاہ
مئی
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6
فروری
سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت
فروری
ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ
?️ 7 دسمبر 2025 ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ ڈونلڈ
دسمبر
آرمی چیف 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر 4 روزہ
اپریل
لاس اینجلس میں 50 ہزار سے زائد مزدوروں کی ہڑتال، عوامی خدمات مفلوج
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:لاس اینجلس میں 50 ہزار سے زائد عوامی شعبے کے
اپریل
فلسطین کی صورتحال کے بارے میں قطر کا اظہار خیال
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: قطر کے امیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ
اکتوبر
اسرائیل کی معیشت کی حزب اللہ کے میزائلوں آگ میں
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے میزائلی حملوں
اکتوبر