?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کردیا، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو اضلاع بنانے کی منظوری دے دی گئی، محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کردیا گیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا، 2018ء میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا، نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے، نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
اس سے پہلے صوبہ پنجاب میں 3 نئے اضلاع کی منظوری دی گئی تھی، اس وقت تونسہ شریف، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کے بارے میں سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی، تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کردیا۔
علاوہ ازیں پنجاب کی صوبائی کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی، جس کے تحت صوبے کے عوام کو آٹے، دال، گھی یا کوکنگ آئل پر40 فیصد تک رعایت ملے گی، پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جس سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے جنہیں آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنی رجسٹریشن کروائیں اس کے علاوہ کریانہ دکاندار بھی رجسٹریشن کروائیں جب کہ جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے، دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے پوٹن اور لاوروف خاندانوں کا بھی بائیکاٹ کیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: امریکہ نے روس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف
اپریل
یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام
اکتوبر
مسجد اقصیٰ میں آج کے واقعات پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
مئی
ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی
نومبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کو درپیش چیلنج
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہم اخبار نے صیہونی حکومت کے ایک جنرل کے حوالے
دسمبر
دہشتگردی، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات کا مقابلہ ملکر کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
جولائی
ریاض کے تل ابیب کے ساتھ پوشیدہ تعلقات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری کی طرف سے حزب
جنوری
حج کے دوران عازمین کی سہولت کیلئے ’پاک حج ایپ‘ کا افتتاح
?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کو
دسمبر