?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، بونڈائی بیچ پر حملے میں را کے ملوث ہونے کی تحقیقات آسڑیلوی تحقیقاتی ایجنسیوں نے کرنی ہے، یروشلم پوسٹ نے پراپیگنڈا کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، دریاؤں سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی قوانین موجود ہیں، دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی تشویشناک ہے،عالمی برداری کو بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے۔
طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ دسمبر سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلیٰ کےمسلم خاتون ڈاکٹر سے ہتک آمیز سلوک کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو نارواسلوک کاسامنا ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق خصوصاً مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سینئر سیاسی رہنما کی جانب سے ایک مسلمان خاتون کا حجاب زبردستی اتارنا اور اس کے بعد اس عمل پر عوامی تمسخر انتہائی تشویشناک ہے اور سخت مذمت کا تقاضا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام انڈیا میں مسلمان خواتین کی تذلیل کو معمول بنانے کی جانب بڑھنے کی کڑی بن سکتا ہے، یہ رویہ انڈیا کی مذہبی اقلیتوں، بالخصوص اس کے مسلم شہریوں، کے لیے عوامی بد سلوکی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، سلامتی کونسل کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتی ہے اور خاص طور پر ٹی ٹی پی اور دیگر غیر ملکی دہشتگرد عناصر کا ذکر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی، فائر بندی کی عدم موجودگی، بارڈر بندش اور تجارت کی معطلی دہشتگردی سے جڑی ہوئی ہیں، پاکستان کے تحفظات اقوام متحدہ کی رپورٹس سے ہم آہنگ ہیں اور دہشتگرد عناصر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے موقف کو عالمی سطح پر پیش کر رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کی جانب سے افغان عوام کے لیے امدادی قافلہ روانہ کیا گیا تھا تاہم افغانستان اس کو وصول کرنے کو تیار نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی روسی صدر ہوٹن ملاقات مثبت رہی، اس ملاقات میں تاخیر کی خبر بھارت میں موجود نیوز ایجنسیوں کی جانب سے جاری کی گئی، ان کا مقصد پاکستانی قیادت کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا تھا، بعد میں ان بھارتی نیوز ایجنسیوں کی جانب سے تاخیر پر مبنی سوشل میڈیا ٹویٹ ہٹا دئیے گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ابھی تک غزہ میں آئی سیف فورسز میں شمولیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، یروشلم پوسٹ نے بھی بونڈائی بیچ کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائیں، ’’را‘‘ دنیا کے بہت سے حصوں میں روگ طریقے سے کام کر رہی ہے، بونڈائی بیچ پر حملے میں را کے ملوث ہونے کی تحقیقات آسڑیلوی تحقیقاتی ایجنسیوں نے کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے رابطوں کے حوالے آفیشل چینلز موجود ہیں، اگر افغان حکومت تہران میں نمائندے بھیجتی تو شاید کوئی بات چیت ہو سکتی، بھارت میں جوہری شعبہ میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی رپورٹس اور بھارتی وزیراعظم کا بیان دیکھا، بھارت کا سابقہ جوہری ریکارڈ اور جوہری مواد کی چوری کو دیکھتے ہوئے اس معاملے پر تحفظات ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،
جون
اردوغان پر مقدمہ چلنا چاہیے:سینئر ترک سیاستدان
?️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے ایک سینئر
مارچ
حمیرا اور عائشہ کی تنہا موت پر دل گرفتہ ہوں، معلوم نہیں میری موت کیسی ہوگی، فردوس جمال
?️ 14 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ حمیرا اصغر اور
جولائی
گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے
مارچ
برطانیہ کی ایران دشمنی کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: انگلینڈ نے امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر
ستمبر
وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر
نومبر
نیو یارک کے گورنر جنسی زیادتی میں ملوث، جوبائیڈن نے استعفے کا مطالبہ کردیا
?️ 4 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) نیو یارک کے گورنر 11 سے زیادہ خواتین کے
اگست
اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے
دسمبر