?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں پی ٹی آئی قیادت کا کچا چٹھا ہے، جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہٰی دورکی ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور صفحہ نمبر 96 پڑھ لیں شاید آپ کو تھوڑی سی شرم آجائے، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کررہے ہیں وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے، 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی پوری قوم جانتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا، 12 سال سے جو لوٹ مار خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے چار سال پنجاب میں وہی لوٹ مار ہوئی، ان چار سالوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاﺅس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا، علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی "نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ” ہی نظر آرہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی کمپنی کا غیر قانونی بستیوں کے خلاف اقدام؛صیہونی حکومت کا رد عمل
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاریوں کے خلاف بن اینڈ جیری کمپنی
جولائی
ٹرمپ کی جیت پر نیتن یاہو کی خوشی کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے
نومبر
عربوں کو خطے کے مسائل کے حل کے لیے امریکہ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ نے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے
جنوری
صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس
جنوری
کیا اسرائیل حماس کو ختم کر سکتا ہے؛ موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کو 200 سے زائد
اپریل
پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں
نومبر
ابوظہبی نے 80 جنگجوؤں کی خریداری کا کیس بند کیا
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فرانس میں ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف
اگست
سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
دسمبر