پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے منگل کو مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے دوسری ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پنجاب میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور وزیر اعظم کے مشیر ملک احمد خان نے رہنمائوں کو اہم امور پر بریفنگ دی۔ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ جی این این نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش کی گئی،ملاقات میں اس بات بھی مشارت کی گئی۔

پرویزالہیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا۔

اگر پرویز الہیٰ آج استعفیٰ دے دیتے ہیں تو کل پی ڈی ایم انہیں وزیراعلیٰ نامزد کر دے گی۔پرویز الہیٰ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت سے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہو کر اسمبلی کی مدت پوری کریں گے۔جبکہ پی ڈی ایم کی وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر مونس الہیٰ کا ردِعمل بھی آیا تھا۔۔انہوں نے اس حوالے سے کیے گئے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش میں دلچسپی نہیں، ایبسلوٹلی ناٹ۔

جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنا وزن پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ اتفاق رائے کی صورت میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے ایک خطرناک جوا شروع کردیا 

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی تجزیہ کار ڈانا ویس

عراقی معیشت تباہی کے دہانے پر؛عراقی ماہر معاشیات

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:عراقی ماہر معاشیات نے اس ملک کے پارلیمنٹ ممبران کو متنبہ

15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت

وہ آنکھیں جنہیں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر آتی

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: 2017 میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد 730,000 سے زیادہ

حریت کانفرنس کی طرف سے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت

?️ 19 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2023 کے مقابلے 2024 میں 5.4 فیصد کم مقدمات نمٹائے

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے تنخواہوں میں

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

?️ 16 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف

کردستان میں امریکی موجودگی سے عراق کی سلامتی کو خطرہ

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے عراق میں دہشت گردوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے