?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور زبردست دھرنا دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کہا گیا ہے کہ عمران خان کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی مقدمے کا علم نہ ہو تو اس میں بھی گرفتار نہ کیا جائے۔
انہوں نے عمران خان کی رہائی پر عدالتی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہماری عدلیہ کہاں کھڑی ہے اور کس طرح وہ آئین و قانون سے ماورا فیصلے دے رہی ہے۔
پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ کیا یہ رعایت تین بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے والے نواز شریف کو دی گئی، جب ان کو اطلاع ملی کہ ان کی اہلیہ آئی سی یو میں چلی گئی ہیں تو انہوں نے درخواست کی کہ اہلیہ کی خیریت پوچھنے دیں لیکن ان کو ٹیلی فون تک فراہم نہیں کیا گیا اور جب وہ واپس اپنے سیل میں گئے تو تین گھنٹوں بعد انہیں بتایا گیا کہ ان کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا اس قسم کی رعایت مریم نواز اور فریال تالپور کو دی گئی، آج ان (عمران خان) کو وی وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے، پورے ملک میں غنڈہ گردی، دہشت گردی ہو رہی ہے اور عدالت اس دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آرمی چیف اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ ہو رہا ہے، سرزمین وطن کے لیے قربانی دینے والوں کی یادگاروں کو اکھیڑا جا رہا ہے، ریاست کے محافظ اداروں کی توہین اور تذلیل کی جا رہی ہے، عدالت ان کے تحفظ کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج ہوگا، پی ڈی ایم قیادت کی نمائندگی کرتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ پوری قوم پیر (15 مئی) کے دن اسلام آباد کی طرف روانہ ہوجائے، سپریم کورٹ کے سامنے بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا، زبردست احتجاج کیا جائے گا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ان کو بتایا جائے گا کہ سپریم کورٹ ’مدر آف لا‘ ہے ’مدر اِن لا‘ نہیں، آسمان سے اترے ہوئے نہیں، ہماری طرح کے انسان ہیں، آئین کے اس قدر ماورا آجائیں گے کہ وہ پارلیمان کو بھی سپریم نہیں سمجھیں گے، آسان طریقہ یہ ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے کو نااہل قرار دے دو۔
انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس صاحب، سن لو ہم 2-3 کا فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہمارے نزدیک 3-4 کا فیصلہ عدالت کا فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون بن جانے کے بعد اب آپ اکیلے کسی مسئلے پر ازخود نوٹس نہیں لے سکتے، تو آج کا متفقہ اعلان ہے کہ پیر کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے ملک بھر کے عوام اور ہماری پارٹی کا ایک ایک رکن گھر سے نکلے گا، کوئی یہ نہیں سوچے گا کہ میرا فلاں کام ہے میں رک رہا ہوں، اس کو سب کچھ چھوڑ کر اسلام آباد کی طرف آنا ہوگا اور سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج دینا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پرامن احتجاج کیا تھا، اب بھی پرامن ہوں گے لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر کسی نے ہماری طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا یا ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے، تھپڑ اور مکے سے بھی جواب دیا جائے گا۔
اس سوال پر کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود بھی احتجاج کی اجازت دی جائے گی؟ اس پر پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ یہ مسئلہ اب ہمارا نہیں ہے، ہم اس سے آگے نکل چکے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت، اخلاق، قانون، آئین سمیت سب کچھ عمران خان کے لیے داؤ پر لگایا گیا ہے، آج صرف حکومت نے اپنا فرض پورا نہیں کرنا بلکہ پاکستان کے ایک ایک شہری نے ملک کے آئین، جمہوریت اور اداروں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف کاروائی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ
جون
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں ،بارشوں
اگست
فلسطینی قیدیوں کے خلاف سعودی عدلیہ کے فیصلےپر حماس کا رد عمل
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےسعودی عرب میں زیر حراست
اگست
نیب کو ایک کاروائی میں اہم کامیابی ملی
?️ 25 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی
جنوری
عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود
فروری
ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے جاسوسوں کو گرفتار کرلیا
?️ 7 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے
اپریل
یورپی یونین کا یوکرین جنگ کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف اہم بیان
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے
اکتوبر