پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک

عقیل ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو طول دینے کیلئے بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آپریٹ ہوتے ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کی سالمیت کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ،منفی بیانیے پر مبنی ہے، یہ سیاسی میدان کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے حقیقت اورحقائق موجود ہیں، تمام ترجھوٹ پر مبنی چیزوں کو پھیلایا جاتا اورعوام کی ذہن سازی کی جاتی ہے، پی ٹی آئی بہت فخر سے کہتی ہے ہم سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر زیادہ تر فیک اکاؤنٹس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو درحقیقت عوامی حمایت حاصل نہیں، یہ منظم دھوکا اورفریب ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی کوئی ایسی سرگرمی نہیں جو عوام کیلئے فائدہ مند ہو، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حقیقی فالوورز نہ ہونے کے برابر ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے ہمارے ایکس پر 10ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، ٹی آئی بتانا چاہتی ہے ان کے ایکس پر سب سے زیادہ فالوورزہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز دکھاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا آج بھی دنیا کو خوارج کا خطرہ ہے؟ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کی زبانی

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے

غزہ کے مریض اور زخمی آہستہ آہستہ موت کے شکار 

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:  غزہ پٹی میں اسرائیلی ریاست کی نسل کشی اور ظالمانہ

سڈنی میں ایک مسلمان شہری نے نیتن یاہو کے منصوبوں میں کیسے خلل ڈالا؟

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: آسٹریلوی حکام نے سڈنی کے معروف بانڈی ساحل پر ہونوکا کے

طالبان نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید دھمکی دے دی

?️ 17 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور

تل ابیب نے کی امریکہ سے مدد کی درخواست 

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے

جنوبی افریقہ کی عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 28 ستمبر 2025جنوبی افریقہ کی عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا

صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بحرین کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ

علی امین گنڈاپور کا صدر زرداری کو خط، این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے کا معاملہ اٹھا دیا

?️ 29 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے