پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے شہریار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ میں تحقیقاتی اداروں میں اعلی حکومتی شخصیات کی مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ای سی ایل سے نکالے گئے وزراء

مراکشی لڑکے ریان اور یمنی بچوں کی کہانی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  مراکش سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ لڑکے ریان نے

سوڈان نے "تیز ردعمل” ملیشیاؤں سے لڑنے کے لیے عام متحرک ہونے کا اعلان کیا

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان کی سلامتی اور دفاعی کونسل نے ملک کے عوام

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، ہنا آئنبنڈر

?️ 16 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی اداکارہ و کامیڈین ہنا آئنبنڈر نے کہا کہ ایک

تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزرا کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر

پاکستان کی دونوں جانب انتہا پسند ریاستیں ہیں

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

غزہ شہداء کے تازہ ترین  اعداد و شمار

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے

عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ عائد

?️ 26 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹر عمر اکمل کو کرکٹ کی عالمی ثالثی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے