پی ٹی آئی کی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ٹریبونل بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹریبونل کی تشکیل کے حوالے سے درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی، وفاقی آئینی عدالت میں 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے، 25 نومبر کو سماعت ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹریبونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ٹریبونل تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تھا، تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکراتی اجلاس میں حکومت کی جانب سے نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی شریک ہوئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا تھا کہ اگرکسی کو میری چیئرمین شپ پر اعتراض ہے تو بتادیں، اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کی یہ تیسری نشست ہے، مذاکرات کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں ہوئیں، بات چیت میں کچھ تاخیر ہوگئی، یہ بھی تاثر دیا گیا کہ میں کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے،امید ہے آج کا اجلاس مذاکرات میں پیش رفت کا باعث بنے گا۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 3 صفحات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر کو پیش کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

مرکزی کردار کے لیے 16 ڈراموں کی پیش کش مسترد کی، علی رضا کا دعویٰ

?️ 13 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے دعویٰ کیا

بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو

بھارت کا پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے

کل کا سینیٹ الیکشن وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد کی ریہرسل ہوگا۔ گورنر کے پی

?️ 20 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کریم کنڈی نے کہا ہے

اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت

?️ 13 ستمبر 2025اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں

بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے: شیخ رشید

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ

اسرائیل کی جانب سے میڈیا عمارت پر دہشت گردانہ حملہ جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت

?️ 16 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے