?️
بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا یار محمد رند نے اسی پر بس نہ کرتے ہوئے اس بات کی طرف بھی اشارہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی دوستوں اور حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے وزارت چھوڑنے کا اعلان اسمبلی کے اجلاس میں نئے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے جمعہ کو بجٹ پیش کیا تھا۔
یار محمد رند، جام کمال خان علیانی کی قیادت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دوسرے وزیر ہیں۔گزشتہ ماہ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے وزیر اعلیٰ سے اختلافات کے باعث کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سردار یار محمد رند نے کہا کہ ‘میں استعفیٰ دیتا ہوں کیونکہ اس کابینہ کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے، میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دے رہا کہ میں مزید جام کمال کی زیر قیادت کابینہ کا حصہ رہوں’۔
تاہم انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے مفاد میں کیے جانے والے کاموں میں حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، لیکن اگر حکومت نے بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ کیا تو وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال میں اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو وزیر اعلیٰ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے لیے سب سے بڑا امریکی امدادی پیکج
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا اگلا پیکیج جس کی
اگست
روس، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5 ملین ڈوز جلد فراہم کرے گا
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) روس ، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5
جون
تل آویو میں اجلاس کے مقاصد؛ تین عنوانات اور ایک مقصد کے ساتھ ایک میٹنگ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی میزبانی میں مقبوضہ علاقوں میں امریکہ، مصر،
مارچ
"ٹرمپ”، عالمی افراتفری کی وجہ یا ٹوٹتے ہوئے نظام کی علامت؟
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: ایک ہسپانوی تجزیاتی ویب سائٹ نے اس بات پر زور
جولائی
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حملوں میں 123 فلسطینی زخمی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے
فروری
غزہ جنگ سے داعش کو نقصان؛ امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے نگران اداروں نے عراق اور شام میں
فروری
جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ
ستمبر
بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے جو بائیڈن کے 2024
فروری