🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے استعفی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کرنے کی تصدیق کردی۔
جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھی، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنااستعفیٰ جمع کروادیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر صوبائی امور پر توجہ دیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ڈان سے گفتگو میں اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا تھاکہ خان صاحب نے یہ پیغام اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے گزشتہ ملاقات میں پہنچایا اور اعلان کیا کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب خان پی اے سی کے چیئرمین ہوں گے، بعد ازاں اڈیالہ جیل سے باہر آ کر علیمہ خان نے یہ پیغام سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر جنید اکبر نے استعفیٰ دینے کے لیے دو دن کا وقت مانگا تھا تاہم بعد میں عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ مستعفی ہونے پر آمادہ ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کی، تو خان صاحب کی طرف سے پہلا حکم یہی تھا کہ جنید اکبر کو ہدایت دی جائے کہ وہ استعفیٰ دیں اور صوبے پر توجہ دیں، دوسرا حکم یہ تھا کہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا جائے۔
تاہم، جنید اکبر، جنہوں نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ عمران خان کے ایک اشارے پر بھی استعفیٰ دے دیں گے، نے یہ موقف اپنایا کہ وہ صرف عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی مستعفی ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ علیمہ خان نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، اور ان کے ذریعے خان صاحب کے جو پیغامات پہنچائے گئے، وہ کبھی غلط ثابت نہیں ہوئے۔
جب ان سے استعفیٰ لینے کی وجہ پوچھی گئی تو ذرائع کا کہنا تھا کہ جنید اکبر نے خیبر پختونخوا پر توجہ دینا چھوڑ دی تھی حالانکہ وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بھی ہیں، وہ پارٹی کے صوبائی ونگز کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس یا اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں بلانے لگے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو اس بات کا علم تھا، اسی لیے انہوں نے انہیں پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر واپس صوبے میں کام پر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا بھر میں ’پاکستان زندہ باد‘ ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، ریلیاں پورے خیبر پختونخوا میں ہوئیں، لیکن جنید اکبر کے آبائی علاقے بٹ خیلہ سے ایک بھی ریلی نہیں نکالی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال جنوری میں جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، اسی مہینے عمران خان نے انہیں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کیا تھا اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اس عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
عام انتخابات کے بعد چیئرمین پی اے سی کے لیے امیدوار کے تعین کے معاملے پر پی ٹی آئی نے کئی یوٹرن لیے، ابتدائی طور پر شیر افضل مروت کو نامزد کیا گیا، بعد ازاں شیخ وقاص اکرم اور عمر ایوب کے نام سامنے آئے، لیکن آخرکار جنید اکبر کا نام فائنل کر لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس: ’ملزم نے جیل میں جس طرح برتاؤ کیا، ہم نے برداشت کیا‘
🗓️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک
جنوری
اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: کل جمعرات کو ترکی کے دورے کے دوران اسرائیلی
جون
امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر
فروری
صہیونیوں کا فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:مغربی پٹی کے شمال میں صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ دیواروں
اگست
سیاسی عدم استحکام کے سبب اقتصادی بحران بڑھ گیا
🗓️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور تجزیہ کاروں نے سیاسی مظاہروں اور
مئی
میدان جنگ میں سعودی عرب کی شکست نے صنعا پر فضائی حملے تیز کر دیے
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: المیادین ٹی وی کے نامہ نگار نے کہا کہ صنعا
دسمبر
پنجاب اسمبلی حملہ کیس، مسلم لیگ (ن) کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 19 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)کینٹ کچہری لاہور نے 16 اپریل کو ہونے والے وزیراعلیٰ
اگست
امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟
🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے
مئی