?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد، معرکہ انتشار ہے جب کہ ہمارا ترقی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اِس وقت صوبے کے حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے، وہاں کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں اور نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری فوج وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، ایسے حالات میں وزیراعلیٰ کا فرض ہے اپنے صوبہ میں امن کی طرف توجہ دیں، بجائے اِس کے دوسرے صوبوں میں لوگوں کو فساد کی تلقین کریں اور اِس پر اُبھاریں۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھاکہ ہمیں اِس وقت امن استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان دنیا کے نقشہ پر تیزی کے ساتھ اُبھر رہا ہے، جس قسم کی بصارت کا مظاہرہ وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہادرانہ قیادت مسلح افواج کی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو چین امریکہ یورپ مشرق وسطی میں نئی عزت ملی ہے، ہمارا فرض اِن حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو معرکہ ترقی کے لئے تیار کرے نہ کہ پاکستان کو کسی معرکہ فساد اور معرکہ انتشار میں جھونکے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد ، معرکہ انتشار ہے، جب کے مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور معرکہ ترقی ہے، پاکستانی قوم معرکہ ترقی کے لئے تیار ہے، کسی انتشار ، فساد کے معرکہ کا ایندھن بننا قبول نہیں کرے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ اور فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عالمی یوم انسانی حقوق
دسمبر
غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر
اکتوبر
حزب اللہ کا ایک دن میں اسرائیل کے خلاف 47 آپریشن کر کے ریکارڈ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب
اکتوبر
ایران کا صیہونی حکومت کو سبق سکھانے کے بارے میں پینٹاگون نے کیا کہا؟
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے اسرائیل
اپریل
صرف چین ہی یوکرین جنگ کے فریقین پر اثر انداز ہو سکتا ہے:فرانس
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک روس
اپریل
افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے
جون
ماسکو کے خلاف مغرب کی نئی سازش کا انکشاف
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغرب ایک ایسی
اگست
روس کا افغانستان کی صورتحال کے سلسلہ میں انتباہ
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے
جون