?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی کی 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سے متعلق فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے اصول کی پاسداری کی، اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، امید ہے کہ یہ سزا معطل ہو جائے گی کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے پہلے بھی مرتبہ اس کیس کی پروسیڈنگ کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں سے پر سکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ایساکام نہ کریں جس سے پرامن جدوجہد کو نقصان پہنچے، ہمیں اپنی توانائیوں کو 8 فروری کوبروئےکار لانا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یقینی بناناہےکہ پی ٹی آئی امیدوار بھاری اکثریت سے اسمبلیوں میں واپس آئیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی ورکرز کو احتجاج سے روکتے ہوئے کہا کہ ساری توجہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات پر مرکوز رکھیں اور بڑی تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالیں تاکہ ٹرن آوٹ زیادہ سے زیادہ ہو۔
واضح رہے کہ آج سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بننے والی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے ملزمان کی موجودگی میں مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رات گئے تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں تمام 25 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل لی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
ریڈمی کا رواں برس کا سستا ترین فون پیش
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
نومبر
امریکہ غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا خواہاں
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اقوام متحدہ کی سلامتی
دسمبر
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چار اسلامی میوزیم کی تعمیر
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عربین میوزیم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کمیشن
دسمبر
ٹرمپ نہ ہوتے تو میں ایران کے خلاف جیت نہ پاتا: نیتن یاہو
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے وزیراعظم نے امریکی نیٹ ورک فاکس نیوز
جولائی
یمن جنگ کے بارے میں یواے ای کا اہم اعتراف
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی
اپریل
ٹرمپ کا ایران کو پیشکش کرنے کا دعویٰ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صدر راج کے دوران 933کشمیری شہید
?️ 14 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری جوانوں کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 16 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے
جون