پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دی اکانومسٹ کا مضمون مسترد کرتے ہوئے اسے بشریٰ بی بی کے خلاف آرٹیکل کو کردار کشی قرار دے دیا، جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کو شرانگیز اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں، اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں، اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں اور یہ بھی ایک من گھڑت کہانی ہے ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے بشری بی بی کو نہیں توڑا جا سکے گا، اس وقت جب وہ جیل میں ہیں اس قسم کے آرٹیکل کے آنے کی مذمت کرتے ہیں اور اس قسم کے اسپانسرڈ آرٹیکل ہوتے ہیں اور ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی بی سی نے امریکی صدر کی تقریر کو غلط ایڈٹ کرنے پر معافی مانگی ہے، وقت ثابت کرے گا یہ باتیں بھی غلط بیانی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ تیار کی ہے، جس کا عنوان ہے ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس: پاکستان کا گیم آف تھرونز‘۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی اپنی روحانی مشیر سے شادی نے ملک کو حیران کر دیا تھا، اب وہ یہ فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں یا جیل میں ہی رہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

خطے میں امریکی منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے

?️ 15 دسمبر 2025 خطے میں امریکی منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے عالم عرب کے

جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک نے چین کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

?️ 5 مئی 2021لندن (سچ خبریں) لندن میں ہونے والے جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے

تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی

عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی بابل شاہراہ پر امریکی

صدر زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ شرجیل میمن

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا

خطے میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، شبیر احمد شاہ

?️ 3 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر

قطر میں صیہونی فوج آپریشن کیوں ناکام ہوا؟

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی

مالی سال 24-2023 میں پاور ڈویژن، دفاع اور انتخابی اخراجات مختص کردہ رقم سے تجاویز کرگئے

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے مالی سال 24-2023

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے