?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے بھرپور دفاع کیا اور مغربی محاذ پر پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے گوریلا ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور گوریلا ہتھکنڈوں میں ویرانوں میں بس پر حملہ اور ٹرین کو نشانہ بنانا شامل ہے.
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت بھی ہیں بھارت دہشت گردوں کو تربیت دے کر خیبرپختونخوا بھی بھیجتے ہیں جبکہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کی تربیت کرتا ہے. رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو مارا جا رہا ہے دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موثر انداز میں آپریشن کر رہے ہیں.
ملکی سیاسی امور پر انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعتوں نے معاملات چلانے ہوتے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق اور اختلاف کی باتیں ہوتی رہتی ہیں پی ٹی آئی یا دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو قوم نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم پہلے بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کر چکے ہیں اور اب بھی ملکی مفاد کے لیے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں مشیر سیاسی امور نے کہا کہ بنیادی معاملات پر چارٹر آف اکانومی میں پی ٹی آئی کو شامل ہونا چاہیے حالیہ صورتحال میں نواز شریف کی رہنمائی حکومت کو حاصل رہی ہے اور وزیر اعظم، آرمی چیف، نیول اور ایئرچیف نے کشیدہ صورتحال میں اہم کردار ادا کیا.


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی اب مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور
?️ 27 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا
دسمبر
کیا اردوغان تیسری بار صدارتی امیدوار بنیں گے؟
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کی حکمراں جماعت AKPرجب طیب اردوغان کو تیسری بار
جون
کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی
?️ 19 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کوٹری ٹرین حادثوں کے
جون
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے
جون
شام کے شمال اور مشرق میں امریکی فوجیوں کی وسیع نقل و حرکت
?️ 25 جولائی 2022شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں
جولائی
حماس لچک دکھا رہا ہے، تل ابیو رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے: لاپیڈ کا اعتراف
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست میں اپوزیشن جماعت
اگست
’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ
مئی