پی آئی اے کا سعودی عرب کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے  کا اعلان

پی آئی اے کا پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان

🗓️

کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لئے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) اےنے اہم  اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور  پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیاہے پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی ، پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض ،دمام اور الکسیم کے لیے روانہ ہوں گی۔انتظامیہ کے مطابق پاکستان سےجانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں5دن لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کو خاموش کرانے کی کوشش

🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق جب

کورونا کا سب سے بڑا وار، مزید 201 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اب

پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی

این اے 75 ضمنی انتخاب پولینگ اسٹیشسن سے غائب ہونے والے افسران کے شاہد عباسی کا اہم بیان

🗓️ 20 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

اٹلی کی 400 شخصیات کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ

🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: 400 اٹلی شخصیات، ملک کی مشہور انجمن فرماٹیوی کے ارکان

پاکستان نے اراکینِ یورپی پارلیمنٹ کے مذمتی خط کا خیرمقدم کیا

🗓️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط

کوئٹہ: کوئلے کی کان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق

🗓️ 21 نومبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک دلخراش واقعہ رونما

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے