?️
اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد کابل سے فوری نکلنے کے خواہاں غیر ملکیوں کو پاکستان لانے کے لیے پی آئی اے کے خصوصی فلائٹ آپریشن کی 2 پروازیں آج کابل پہنچ چکی ہیں۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک پہلی پرواز کے ہمراہ افغانستان پہنچے۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللّٰہ ایچ خان کے مطابق دونوں پروازیں آج ہی کابل سے اسلام آباد واپس آئیں گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 6249 دوپہر1 بجے کے بعد اسلام آباد سے کابل کیلئے روانہ ہوئی، پی آئی اے کے سی ای او اور ریٹائرڈ ایئر مارشل ارشد ملک بھی اس پرواز میں عملے کے ہمراہ سوار تھے۔
یہ پرواز دوپہر 1 بج کر 55 منٹ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری۔پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی 6253 کے بوئنگ 777 نے دوپہر 2 بج کر 11 منٹ پر اسلام آباد سے کابل کے لیے ٹیک آف کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز نے سہ پہر 2 بج کر 53 منٹ پر کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔پی آئی اے ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں پروازوں سے کابل میں موجود غیر ملکیوں اور اقوامِ متحدہ کے 500 سے زائد ارکان میں سے بیشترکو آج پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک عملے کی حوصلہ افزائی اور افغان حکام سے ملاقاتوں کے لیے خود پہلی پرواز کے ساتھ کابل گئے۔
ارشد ملک کابل ایئر پورٹ پر افغان سول ایوی ایشن اور نیٹو افواج کے حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔سی ای او ایئر پورٹ پر نئی حکومت بننے کے بعد پاکستانی سفیر منصور خان کے ہمراہ انتظامی امور اور آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ ہوا بازی غلام سرور کی ہدایات کے مطابق افغانستان کے دوسرے شہروں سے پروازیں چلانے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، وزیرِ ہوا بازی غلام سرور مزید پروازوں کی اجازت دیں گے۔
واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد سے اقوام متحدہ اور مختلف ممالک نے پاکستان سے ان کے شہریوں کو اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پی آئی اے نے خصوصی فلائٹ آپریشن تشکیل دیا تھا۔
اس دوران کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا، اس کے باوجود پی آئی اے نے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں اور پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچایا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی سستی کیوں کی انہوں نے خود ہی وجہ بتا دی
?️ 2 مارچ 2022 (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی
مارچ
اسرائیل فلسطینیوں کی امداد کی راہ میں کانٹا
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مخدوش انسانی حالات اور اس علاقے میں
ستمبر
وزیر اعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو کیا خوشخبری سنائی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے کرکٹ
جون
بھارت نے اپنے ہی شہروں پر 6 بلیسٹک میزائل گرا دیئے۔ ترجمان پاک فوج
?️ 9 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت
مئی
شام کی امداد روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے بارے میں اسد کا انکشاف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں وزیر
فروری
پہلی بار مغرب کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کا تل ابیب کا دورہ
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل اور اس ملک کے
ستمبر
ایمن الظواہری ہم نے مارا: بائیڈن
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح افغانستان کے
اگست
جہنم میں خوش آمدید
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
اکتوبر