?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کھیت تباہ ہوچکے ہیں، کسان مشکلات سے دوچار، عام عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پنجاب میں 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیرِ آب آچکا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں نے چاول، کپاس، گنے اور مکئی جیسی اہم فصلوں کو مکمل طور پر متاثر کیا ہے، سبزیوں کی بربادی کے باعث مارکیٹ میں شدید قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہزاروں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں، جو کسانوں کی جمع پونجی سمجھے جاتے تھے، نقصانات نے کسانوں کو کمر توڑ معاشی بحران میں دھکیل دیا، قومی معیشت کو بھی کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، ملک کو فوڈ سکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہیں، وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہئے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے اور قومی فوڈ سکیورٹی سے بچنے کے لئے پنجاب میں ایگریکلچرل ایمرجنسی ناگزیر ہے، سیلاب متاثرین کے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نہ صرف کسانوں بلکہ تمام سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دی جائے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ وقت صرف ہمدردی کے اظہار کا نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے کا ہے، حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ فوری امداد کے لئے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کو اعتماد میں لے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک
جون
ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی حکام تذبذب کا شکار کیوں ہیں؟
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے موقف کے برعکس، ایران کا حملہ حساب
اپریل
ترک وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے اہم مقاصد
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:عراق کے دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے
اگست
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی فوج میں بڑا خلاء
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت کے دردناک ردعمل کے سائے میں حزب اللہ اور
جنوری
چین، پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر
اگست
نئے ٹیکس لگانے کا معاملہ،حکومت نے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا
?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانے
فروری
عمر سرفراز چیمہ کی پریس کانفرنس
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں
مئی
آج کے بعد ہم ہر جھوٹی خبر کو بلومبرگ نیوز کہیں گے :کریملن کے ترجمان
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن مستقبل میں
فروری