پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی وفد کی چین میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین سمیت زراعت اور ماہرین معاشیات سے ملاقات ہوئی جہاں پاکستان میں روزگار کے مواقع سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وائس منسٹر سن ہائی ین نے پاکستانی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی تعریف کی، وائس منسٹر نے پاکستانی وفد سے گفتگو میں انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی نئی حکومت کو مبارکباد بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی ایک مثبت پیغام ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، دو طرفہ تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔

وائس منسٹر سن ہائی ین نے وفد سے گفتگو میں بتایا کہ کچھ عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے، چیلنجز ہیں لیکن پاکستان اور چائنہ کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہے۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سید مرتضی محمود اور رانا ارادت شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر دہشتگردی کی افسوسناک کارروائیاں کر کے پاکستان اور چین کے درمیان دراڑیں پیدا نہیں کر سکتے، یہ عناصر پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، پاکستان چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہا ہے، دونوں ملک مل کر دہشتگردی کا مقابلا کریں گے۔

ملاقات میں پاکستانی وفد نے حکام سے چینی باشندوں کی ہلاکت کے پر اظہار افسوس کیا اور پاکستان کی جانب سے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

مشہور خبریں۔

سپلائی کے مسائل کی وجہ سےگلیکسی ایس 21 ایف ای تاخیر کا شکار

?️ 15 جون 2021سیؤل ( سچ خبریں)سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای کو سپلائی

روس کا مغربی ممالک پر یوکرین جنگ کو طول دینے کا الزام

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے

ٹرمپ صدر بننے کے لیے ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں : بائیڈن

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:واشنگٹن میں تقریباً 650 مہمانوں کے سامنے روایتی ڈنر پارٹی میں

نوکیا فونز کا عہد ختم ہونے کے قریب

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: کئی سال تک دنیا بھر میں مقبول فون برانڈ کا

چین اور جاپان کے درمیان تائیوان کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیر نے تائیوان کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان کے

آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفادات کے منافی کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

پوپ کا فلسطینیوں کی انسانی صورتحال پر اظہار افسوس

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: پوپ فرانسس نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے