?️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو سانحہ لیاری کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا، عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حادثے کی ذمہ دار ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف مافیاز حکومت کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں،قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی ہے اور کرپشن عام ہے۔
پی پی گزشتہ دودہائیوں سے صوبے پر قابض ہے، کراچی کا قبضہ میئر اور صوبائی حکومت سے عوام سوال پوچھ رہے ہیں کہ ان کی کارکردگی کیا ہے؟ انھوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی اور متاثرین کی داد رسی کی جائے۔
واضح رہے کہ سانحے کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق ہو چکے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں جمعہ کی صبح کو رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے کے بعد سندھ حکومت کی انتظامیہ نے بے حسی کی انتہاء کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری میں عمارت گرنے اور اموات ہونے کے سانحے کے 13 گھنٹے بعد کمشنر کراچی کی جائے وقوعہ پر آمد ہوئی۔ اس دوران کمشنر کراچی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سانحے کے حوالے سے انتظامیہ پر تنقید نہ کرنے کی اپیل کرتے رہے۔ جبکہ عمارت کا ملبہ ہٹانے اور عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ریسکیو اہلکار بھی آپس میں لڑ پڑے۔ عمارت سے نکالے جانے والی ایک لاش پر کپڑا ڈالنے کے معاملے پر ریسکیو اہلکاروں میں جھگڑا ہوا۔
مشہور خبریں۔
فلسطین نے دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے پر روس کے مؤقف کا خیر مقدم کیا
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری
جون
حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
?️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار
اگست
لاپتا بلوچ طلبہ کیس: جو ادارے قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں، ان کی ریگولیشن کیا ہے؟ عدالت
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کی
اپریل
صہیونی فوج کا غزہ سے 3 راکٹ داغے جانے کا اعتراف
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںصہیونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کے ہمسایہ صیہونی
نومبر
نرسوں کی ہڑتال جاری رہنے سے برطانوی صحت کا نظام تعطل کا شکار
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے 55 طبی مراکز میں نرسوں نے صبح ساڑھے 7
جنوری
نیتن یاہو کا مجوزہ امریکی دورہ اچانک جلدی کیوں؟
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق قابض وزیر اعظم نیتن یاہو کا
جولائی
یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں
مئی
صہیونی یونیورسٹیوں میں وسیع ہڑتال
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی،
مئی