?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سے غریب سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں کو معاف کرنے کی بات کروں گا۔
پنجاب کے شہر چینوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدرکا کہنا تھا کہ آج کل میں وزیراعلی پنجاب سے ملاقات متوقع ہے، جہاں سیلاب متاثرین کے کیمپ ہیں وہاں روزانہ کھانا مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے چنیوٹ میں بہت تباہی مچائی ،حکومت کے ساتھ مخیّر حضرات کو بھی آگے آکر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہوگی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور کسی صورت مشکل کی اِس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،اپنے طور پر روزانہ کی بنیاد پر سیلاب زدہ علاقوں میں جا رہا ہوں اور مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غریب لوگوں کی بیٹیوں کے جہیز سیلابی ریلے میں بہہ گئے، میں خود دیہاتی ہوں سیلاب متاثرین دیہاتیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، اگر ڈیم بنے ہوتے تو پانی زحمت نہیں بلکہ رحمت ہوتا، ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بات کر کے سیلاب زدگان کیلئے سندھ کی طرز پر مکانات بنائے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ جنگ میں ہمارے جنگجووں کو فخر: زیاد النخالہ
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
مئی
ٹرمپ اور الجولانی کی ریاض میں ملاقات
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں شام
مئی
فضا علی کو شوز میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرنا بند کی جائے، سابق شوہر
?️ 14 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی کے سابق شوہر
نومبر
Your Blonde Hair Needs These Purple Shampoos, For Sure
?️ 5 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پاکستانی سینما گھروں میں انڈونیشین ہارر فلموں کا رجحان
?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آپ
مارچ
نوازشریف عوام کا پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں: فواد چوہدری
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو
فروری
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل میں قید
ستمبر
نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی
?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے
اکتوبر