?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ملاقات کوعمران خا ن کی دشمنی میں ایک اکٹھ قرا رد ے دیا اور کہاکہ عمران خان کی دشمنی میں یہ سب اکٹھے ہیں، ایسی ملاقاتوں سے نہ ہمیں پہلے کوئی فرق پڑا ہے نہ اب کوئی فرق پڑے گا، پی ڈی ایم پاکستان کی ڈھیلی ڈھالی موومنٹ اور جرائم پیشوں کا گینگ ہے، ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ ہوتی ہے،شہباز شریف نے تو پیٹ پھاڑ کر آصف علی زرداری سے قوم کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانے تھے لیکن جن لوگوں کی عزت نفس نہ ہو ان کی صورتحال کچھ اسی طرح رہتی ہے، پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ کبھی علیحدہ نہیں ہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی اور وفد کے ہمراہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے،وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی، ان تینوں ملاقاتوں میں عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔
انھوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر کے ساتھ کشمیر اور افغانستان پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے ،چین کے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی برادری پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور چین اس موقف پر پاکستان کے ساتھ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے چین کو تائیوان اور ہانگ کانگ جیسے اہم مسائل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے،چین نے معاشی اور سیکورٹی معاملات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اب ٹھوس اشیاء کے پار دیکھنا ناممکن نہیں ہے
?️ 16 مارچ 2021لندن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی کی دنیا نے بڑی تیزی سے پیش رفت کی
مارچ
پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی
جولائی
ویکسین کی مقدار سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا
ستمبر
میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار
?️ 24 مارچ 2025میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی
مارچ
پارلیمنٹ اجلاس میں دو اہم بلز کی منظوری
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان
نومبر
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کو اعلیٰ عہدہ دینا شرمناک ہے: حماس
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے منگل کی شام
جون
یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک
جولائی
فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو
جون