?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ایکٹ 1934 سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے لیے قائم کمیٹی میں پیٹرولیم ڈیلرز کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ہیڈ آفس میں آئل سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان سے ڈیلر مارجن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عبدالسمیع خان نے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیٹرول پمپس کے معائنے اور انہیں سیل کرنے کے غیر چیک شدہ اختیارات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان اختیارات نے پیٹرولیم ڈیلرز میں بے چینی پیدا کردی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ڈیلرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو تعمیری مکالمے کے ذریعے دور کیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومتِ پاکستان توانائی کے شعبے کو زیادہ لچکدار، پائیدار اور جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عملدرآمد میں آسانی پیدا کرنے، نظام کے مسائل کے حل اور ایک متوازن ماحولیاتی نظام کے قیام پر ہے جو نہ صرف صارفین کے مفادات کی حفاظت کرے بلکہ معاشی استحکام میں بھی کردار ادا کرے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرے۔
اجلاس کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ سے کمپنی کی کارکردگی، سپلائی چین کی مضبوطی اور آٹومیشن کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔
انہیں پی ایس او کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، کاروباری ماڈل کو متنوع کرنے اور خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی اور ابھرتی ہوئی توانائی کی مارکیٹس میں مستقبل کی توسیع سے متعلق جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
مزید برآں، علی پرویز ملک کو پی ایس او کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی اور حکومت کی جانب سے کمپنی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر وزیر پیٹرولیم نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
مشہور خبریں۔
چیٹ جی پی ٹی کا انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کا اے آئی ایجنٹ متعارف
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)
جنوری
برطانوی وزیر اعظم کا سال میں اپنے ملک کے مسائل کے جاری رہنے کا انتباہ
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ایک ویڈیو تقریر میں جس میں وہ اکثر متعصبانہ
دسمبر
جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز حادثہ پر چین کا رد عمل
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو جنوبی
اکتوبر
امریکہ میں زبردست احتجاج؛ جنوب میں ایک چنگاری، پورے ملک میں آگ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف تازہ
جون
کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کیے نام پر کافی ووٹ حاصل کیے
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جمعہ کو ہونے والی ورچوئل ووٹنگ میں امریکہ کی نائب
اگست
واشنگٹن فلسطین میں امن کی راہ میں واحد رکاوٹ
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے اپنے ایک تجزیے میں اس طرف
جون
نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع
جولائی
گارڈین: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے فروخت کا نشان لگا دیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے آج خبر دی ہے کہ خارجہ امور
مئی