?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس سے کاسمیٹکس، ڈبہ بند خوراک اور لگژری آئٹمز مہنگی ہوجائیں گی، بجٹ میں امپورٹڈ گاڑیاں بھی مہنگی ہوجائیں گی، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا۔ جیو نیوز کے مطابق منی بجٹ میں ایف بی آر سیلز ٹیکس چھوٹ کو واپس لے رہا ہے، جس سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔
منی بجٹ میں لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، منی بجٹ سے کاسمیٹکس، ڈبہ بند خوراک، لگژری آئٹمز اور امپورٹڈ گاڑیاں بھی مہنگی ہوجائیں گی، پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا، اشیائے خوردونوش اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔ چیئرمین ایف بی آرڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہےکہ منی بجٹ تیار ہے، حکومت جب کہے گی پیش کردیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا ،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے ،یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا ،منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔
موجودہ حکومت ہر ماہ مہنگائی، نااہلی کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے ،گھی 10 روپے مہنگا ہوکر 360 روپے کلو ہوگیا، آٹے، چینی کے بعد گھی مسلسل مہنگا ہورہا ہے ،ایک سال میں بجلی 73 روپے، پٹرول41 اور ڈیزل 37 فیصد مہنگا ہوا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیاجارہا ،انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافہ دکھانے والی حکومت نے درآمدات کے اعدادوشمار چھپالئے، ،نومبر میں برآمدات2.90 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات پونے 8 ارب ڈالر بتائی جارہی ہیں جو ریکارڈ ہے۔ برآمدات میں اضافے کے حکومتی دعوے صحیح ہیں تو پھر ڈالر کی قیمت کیوں کنٹرو ل میں نہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا زیلینسکی اور ٹرمپ مذاکرات کا نتیجہ یوکرین کے حق میں ہوگا ؟
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: جرمن سیکورٹی ماہر "پیٹر نویمان” نے اخبلڈ اخبار سے گفتگو
دسمبر
کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے، مشاہد حسین سید
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین
جنوری
مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے غزہ
جون
ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
?️ 5 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں
جنوری
فرانسیسی سفیر کو واپس؛ الجزائر کے سفارت خانے کے 12 ملازمین باہر
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: چند ہفتے قبل فرانسیسی وزیر خارجہ نے الجزائر کے دورے کے
اپریل
سعودی حکام کی تارکین وطن مزدوروں کی روزی روٹی بند کرنے کی پالیسی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا ریاض کے عزائم سے پوری طرح واقف ہے اور جانتا
مارچ
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)
اگست
یوکرین میں امن کے مستقبل پر شکوک، ایف بی آئی اور کیف کے مذاکرات کاروں کے خفیہ رابطوں کا انکشاف
?️ 14 دسمبر 2025 یوکرین میں امن کے مستقبل پر شکوک، ایف بی آئی اور
دسمبر