پینڈورا پیپر میں موجود افراد کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ اعلی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستانی قوانین کے مطابق قانونی کاروائی ہوسکے۔

پینڈورا پیپرز تحقیقات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت موجودہ یا سابق پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر کاروباری شخصیات کے خلاف الگ الگ تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام پاکستانیوں کے ملک میں کاروبار، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ان کے روزانہ کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور شادیوں سم یت دیگر تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کے بیرون ممالک دوروں، علاج معالجہ، شاپنگ اور فضائی سفر کے دوران کیے گے دیگر اخراجات کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں، ان کے سرکاری و نجی بینکوں کے اکاؤنٹس، موبائل نمبرز کا ڈیٹا، ان کے ٹریول ایجنٹس اور پرائیوٹ ہوٹلز کی بکنگ کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے، نوال سعید

🗓️ 28 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں مرد

شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے

🗓️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ

غاصبوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی

🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین

برطانیہ نے پاکستان کو انتہائی خطرات والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا، بلاول بھٹو زرداری

🗓️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

شامی صدربشار الاسد کا ماسکو کا غیر متوقع دورہ

🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے

سول تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کےخلاف سویلین قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مریم اورنگزیب

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے

امریکہ کی جانب سے بالٹک ریاستوں کو یوکرین کو ہتھیار بھیچنے کی اجازت

🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:  واشنگٹن کے محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے