?️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو کے دوران یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پہلی تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 5 روپے فی لیٹر پٹرول سستا کیا، جبکہ پٹرولیم لیوی بھی کم کردی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں کچھ روز قبل خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد بھی مزمل اسلم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
جبکہ یاد رہے کہ 15 دسمبر کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خرشخبری سنائی تھی۔ حکومتی فیصلے کے تحت 16 دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 31 دسمبر تک کیلئے کیا گیا۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہییاں مچا دیں ہیں،شیری رحمان
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے
اگست
امریکا کا پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرنے سے مسلسل گریز
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علاقائی اور
جون
رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کا اظہار افسوس
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال
فروری
کورونا: ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 144 اموات
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
اپریل
جنگ بندی کی نئی صیہونی تجویز پر حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا
اپریل
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فیصلوں سے بنجمن نیتن یاہو کی مسلسل تذلیل کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ سمیت علاقائی پیش رفتوں کے بارے میں ٹرمپ
مئی
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کافی کامیاب رہا
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں
مئی
امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
اگست