?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولی گراف ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں، پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں اور ان کے بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرائیں، پولی گرافک ٹیسٹ کوئی آسان کام نہیں ہوتا، ہمارے یہاں بہت ساری چیزیں بن جاتی ہیں، اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے۔
ایک سوال کے جوب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہیئے مزاکرات ملک کیلئے کریں، ایک شخصیات کے لیے نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور بچوں جیسی باتیں نہ کریں کہ ہماری ملاقات نہ کروائی تو ہم ملک نہیں چلنے دیں گے، علی امین گنڈاپور کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں۔
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے پر اس حکومت کے تحت ملک کا مستقبل روشن نہیں، یہ حکومت متنازع اور ان کا مینڈیٹ متنازع ہے، اگر حکومت واقعی ملک کی خیر خواہ ہے تو سیاسی تقسیم کو ختم کرے، ن لیگ نے ماضی میں فیصلہ کیا تھا کہ سیاسی مخالفین کو قید نہیں کریں گے، ہتک نہیں کرنی لیکن آج یہ سب کام ن لیگ کررہی ہے، انڈیا سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کو اصل خطرہ بھارت سے زیادہ موجودہ نظام سے ہے، جنگ میں کامیابی کا سہرا صرف عوام کو جاتا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ جنگ کی کامیابی پر سب کو میڈل دے دیں تاکہ جھگڑا ہی ختم ہوجائے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب ایمن الظواہری کے قتل سے خوشحال
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی
اگست
سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی
مئی
فرانس کا اسرائیل سے صمود بیڑاے کے کارکنوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
?️ 2 اکتوبر 2025 سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے
اکتوبر
گوانتانامو بے جیل امریکہ کے دامن پر بدنما دھبہ:اقوام متحدہ
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز
جنوری
بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کرلیا
?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف
مارچ
ٹرمپ نے کی لاس اینجلس کے مقامی عہدیداروں کی توہین
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے مقامی حکام کو
جون
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
فواد چوہدری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری مدعو
نومبر