?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75 سال میں یہ پہلا ماڈل ہے، جس کو آزمایا جارہا ہے، پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔
راولپنڈی میں آٹا فراہمی مرکز کے دورے کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقیناً یہاں پر پنجاب کے علاوہ بھی دوسرے صوبوں کے بھائی، بہنیں جو راولپنڈی میں رزق حلال کماتے ہیں، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ یہاں پر ہیں، انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ پوری کوشش کررہی ہے کہ ان کو دقت نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ پر نہیں ہیں لیکن وہ بھی خطِ افلاس سے کم پر زندگی بسر کررہے ہیں، ان کو دقت پیش آ رہی ہے، کل رات تک طے ہوا تھا کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، آج صبح نادرا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اس سارے چیلنج کا حل تجویز کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج صبح انہوں نے آپریٹ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ذرا سست تھا، مجھے امید ہے کہ آج یہ سسٹم پوری طرح آپریٹ ہو جائے گا، اور جو لوگ یہاں آرہے ہیں اور جنہیں کہا جارہا ہے کہ ان کے نام نہیں ہیں یا آپ کا اندراج نہیں ہے، ان کے لیے وہاں پر علیحدہ کاؤنٹرز کھولے جائیں گے، وہیں اندراج ہوگا اور ان کو فری آٹا مہیا کیا جاسکےگا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح جنہوں نے ابھی تک (آٹے کا) ایک بھی تھیلا نہیں لیا، کل سے ان کو یکشمت تین تھیلے ملیں گے تاکہ ان کو دو بار نہ آنا پڑے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نظام میں بتدریج بہتری آرہی ہے، یقیناً میں بلاخوفِ تردید یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ہر جگہ انتظامیہ، پولیس اور سب مل کر اس نظام کو (بہتر بنا رہے ہیں)، اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے منصوبے کو لانچ کیا گیا، ہم ماضی میں رعایتی نرخوں پر آٹا ہر دوکان پر دیتے تھے لیکن اس بار یہ طے ہوا کہ فری آٹا دیا جائے اور یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس (منصوبے) کو کامیاب کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کی پوری انتظامیہ، اسی طرح اسلام آباد کی پوری انتظامیہ، وزیر داخلہ اور ہم سب مل کر کام کررہے ہیں اور میں ہر روز دیکھ رہا ہوں کہ یہ جذبہ بہت آگے جا رہا ہے، روزے رکھ کر روزے داروں کی توقیر کا پورا لحاظ کیا گیا ہے، یہاں پر کرسیاں ہیں، کسی کو اب کھڑے ہونے کی زحمت نہیں دی جاتی، معذروں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری محنت اور کوشش سے نظام میں ہردن بہتری آرہی ہے، 75 سال میں یہ پہلا ماڈل ہے، جس کو آزمایا جارہا ہے، لیکن حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ ہمارا معاشی چیلنج بھی بہت بڑا ہے، پنجاب کے 10 کروڑ لوگ اس فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، یہ بہت بڑی کوشش ہے، اس کی جتنی تحسین کی جائے اتنی کم ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ الحمد اللہ، جذبہ جوان ہے، ہمت جوان ہے، ہم نے مل کر پاکستان کی قسمت بدلنی ہے۔
مشہور خبریں۔
عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ
فروری
بن سلمان کے خوابوں کی مخالفت کرنے پر2 سعودی شہریوں کو50 سال قید کی سزا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت بن سلمان کے نیوم پروجیکٹ کی
ستمبر
مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت
اگست
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا
?️ 19 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ
?️ 21 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
فروری
وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے کی خبر کی تردید کر دی ہے
?️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام
اکتوبر
دھمکیوں کے بجائے کبھی امن کا پیغام بھی دے دیا کرؤ
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے تازہ ترین مؤقف
مارچ
مودی،اردوغان اور بن سلمان سمیت37 سربراہان صحافت کی آزادی کے دشمن افراد کی فہرست میں شامل
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:نریندر مودی، طیب اردوغان اور محمد بن سلمان سمیت 37 سربراہان
جولائی