?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کو پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے لیے 21 اراکین اسمبلی کو شارٹ لسٹ کیا جس میں مسلم لیگ (ق) کے اراکین پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ کے کچھ قابل ذکر افراد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو علی الصبح اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات میں عمران خان کی جانب سے فائنل کیے گئے نام وزیر اعلیٰ کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کے حوالے کیے گئے، کابینہ کے ارکان (کل) ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے۔
مونس الٰہی کو پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی فہرست موصول ہوئی اور انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ پہلے ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کو دے چکے ہیں اور مزید کچھ نہیں چاہیے، عمران خان نے انہیں بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ق) کے پارلیمنٹرینز کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
مونس الٰہی نے ٹوئٹ کی کہ میں نے آج عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ہمیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا چکے ہیں اور مزید کچھ نہیں چاہیے، انہوں نے دل بڑا کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مسلم لیگ-ق کے اراکین کو جگہ دینے کی بات کی۔
معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے محسن لغاری کو فنانس پورٹ فولیو کی پیشکش کر دی ہے، محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کو کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے، خرم ورک کو قانون اور پارلیمانی امور، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر صحت، راجا یاسر ہمایوں کو اعلیٰ تعلیم اور آئی ٹی جبکہ مراد راس وزیر کو اسکول ایجوکیشن کا وزیر برقرار رکھا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ اور قانون راجا بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن کا قلمدان دیا گیا ہے، آصف نکئی کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جبکہ علی ساہی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کا شعبہ دیا گیا ہے۔
تیمور ملک کو اسپورٹس اینڈ کلچر کا قلمدان، انصار نیازی (لیبر)، منیب چیمہ (ٹرانسپورٹ)، شہاب الدین سحر (لائیو اسٹاک)، نوابزادہ منصور خان (ریونیو)، جہانیاں گردیزی (زراعت)، غضنفر عباس چھینہ (سوشل ویلفیئر)، لطیف نذر(مائنز اینڈ منرلز)، حسنینم دریشک (توانائی اور خوراک)، میاں محمود الرشید (لوکل گورنمنٹ)، میاں اسلم اقبال (ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز)، علی عباس شاہ (فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف) اور عمر چیمہ کو وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے کی 21 رکنی کابینہ کی فہرست میں سابق وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، سابق وزیر برائے پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین اور سابق وزیر خواندگی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ اور دیگر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ٹیکسٹائل یونٹ بند ہوچکے ہیں ،چیئرمین اپٹما
?️ 25 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین
فروری
الدیمیر ہیومن رائٹس سینٹر کے ڈائریکٹر: غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کے سربراہ عسقلان جیل میں ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی الدمیر ہیومن رائٹس سنٹر کے ڈائریکٹر علاء السکافی نے
جولائی
صیہونی جاسوس یونٹ 8200 کو غیرمعمولی بحران کا سامنا
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق فوجی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اختلافات ضرور ہیں پر ہم شراکت دار ہیں:امریکہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے مشیر نے ایک تقریر میں اپنے ملک
جنوری
حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی
?️ 10 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے
مئی
عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران کیسا رہا؟عراقی حکومت کی زبانی
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:عراقی حکومت کے ترجمان نے اپنے ملک کے وزیراعظم کے دورہ
جنوری
روسی فوج کے سلسلے میں برطانوی اور امریکی جاسوسی کا انکشاف
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: ایک امریکی نجی کمپنی کی جانب سے برطانوی انٹیلی جنس
جنوری
صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں
اکتوبر