?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، دیگر وزراء اوراراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں برس ہم ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ کورونا کی تیسری لہر کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے آئندہ مالی سال میں بھی ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے صوبے کی معیشت پھلے پھولے گی، اتحادی جماعت سے بہترین تعلقات ہیں، بجٹ آسانی سے پاس ہو گا۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت اپنا تیسرا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی ۔ پنجاب کے بجٹ کا کل حجم 26 کھرب 53 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد ہو گا ۔ حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 360 ارب کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بجٹ میں لاہور کے حکومتی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں 10 ارب روپے کے فنڈ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔شہر میں پانی کے اضافی بل کی وصولی کے لیے واٹر میٹر کے منصوبے پر بھی دس ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ جبکہ حکومت نے ذرائع آمدن بڑھانے کے لیے اپنے ٹیکس اہداف میں 21 فیصد کا مزید اضافہ کردیا ۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ
جون
خیبر پختونخوا حکومت کا میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان دوبارہ کرانے کا فیصلہ
?️ 28 ستمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن
ستمبر
آرامکو کو ایک اور جھٹکا
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر آرامکو تیل کمپنی اور دیگر
مارچ
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ
مئی
کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم
اگست
اپوزیشن نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے
مئی
وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا
?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو
جون
پہلی بار ملک اور قوم کو مضبوط بنانے پر کام ہورہا ہے: گورنرپنجاب
?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پہلی
جولائی