?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے لیے 1220 فلیٹس، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم امور پر غور کیا گیا، صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے، ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سرکاری زمین پر ٹیلی کام ٹاورز کیلئے لیز کی منظوری زیر غور آئی، چائلڈ لیبر کی روک تھام سے متعلق قواعد 2024 کے مسودے پر بھی غور کیا گیا، پنجاب چیریٹی کمیشن میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور رہی۔
صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی، جیلوں میں قیدیوں کیلئے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا، فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔
پنجاب کابینہ نے ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری بھی دی۔


مشہور خبریں۔
کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس
جون
کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت
جنوری
افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے
ستمبر
وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی
مارچ
نو منتخب وزیر اعظم کا عوام کو ریلیف
?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے
اپریل
صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے
اکتوبر
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
?️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے
اپریل